PIA CEO

ایتھوپین ایئرلائنز کے سابق سربراہ تولدے گیبریماریم پی آئی اے کے نئے سی ای او مقرر

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ایتھوپین ایئرلائنز کے سابق سربراہ تولدے گیبریماریم کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا۔ تولدے گیبریماریم کی قیادت میں ایتھوپین ایئرلائنز افریقہ کی سب سے بڑی فضائی کمپنی بن گئی تھی۔ پی آئی اے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ تولدے گیبریماریم کو ایئرلائن کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔