کاہنہ پولیس

کاہنہ پولیس نے دورانِ واردات دو پولیس اہلکار گرفتار کر لیے

کاہنہ پولیس نے شہریوں کو ناکہ لگا کر لوٹنے والے دو پولیس اہلکار گرفتار کر لیے خیابان امین میں شہریوں کو ناکہ لگا کر لوٹنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں،گزشتہ تین سے چار روز کے دوران متعدد شہریوں نے لوٹ مار کی شکایات درج کروائیں،چوکی انچارج ہلوکی نے ریکی کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دو کانسٹیبلز کو گرفتار کر لیا، گرفتار اہلکاروں میں کانسٹیبل علی حسن اور کانسٹیبل قبیر علی شامل ہیں کانسٹیبل علی حسن تھانہ سندر جبکہ قبیر علی تھانہ گارڈن ٹاؤن میں تعینات ہیں،
کارروائی کے دوران ایک اہلکار سجاد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا گرفتار دونوں اہلکاروں کو تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا گیا،گرفتار ہونے والے کانسٹیبل کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے،
فرار ہونے والے اہلکار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،