پلازمہ تھیراپی

کورونا وائرس،پلازمہ تھیراپی کے طریقہ علاج کے تحت کئی مریض صحتیاب

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) ملک بھر میں پلازمہ کے ذریعے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی حکومتی پالیسی کے مطابق اب تک مختلف ہسپتالوں میں کئی مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت ساجد شاہ نے بتایا کہ ملک بھر کے ایسے ہسپتال جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ان کی انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے پلازما بینک بنائے جانے اور اس کے ذریعے علاج کو یقینی بنانے کی تلقین کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلازمہ تھیراپی کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مؤثر طریقہ علاج ہے، ہسپتالوں سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو اینٹی باڈیز کی خاطر پلازما عطیہ کرنے کے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔