ر ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی

کورونا ویکسین کی تقسیم میں جلدبازی سے دیگر ویکسینز کے کلینیکل ٹرائلز متاثر ہو سکتے ہیں، ڈاکٹر فاؤچی

واشنگٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ) امریکہ کے متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے خبردار کیا ہے

کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے بڑے کلینیکل ٹرائلز میں خصوصی ہنگامی استعمال کے رہنما خطوط کے

تحت محفوظ اور موثر ثابت ہونے سے پہلے کورونا ویکسین کی فراہمی یا تقسیم ایک برا خیال ہے جس سے

کورونا وائرس کی دیگر ویکسینز کے تجربات متاثر ہو سکتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سائنسدان اور

صحت کے ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن

پر نومبر انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہونے کے لیے کورونا ویکسین کی فراہمی سے متعلق دباؤ ڈالیں گے۔

ڈاکٹر فاؤچی نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار

کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کی فوری ضرورت کے باوجود اس کی تیاری میں جلدبازی سے خطرات

درپیش ہیں کیونکہ جب تک بڑے تجربات میں ویکسین کے موثر اور محفوظ ثابت ہونے کا اشارہ نہیں ملتا

اس وقت تک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ خطرات

میں سے ایک خطرہ یہ ہے کہ اگر کورونا ویکسین کی ہنگامی استعمال کی اجازت کے بغیر قبل از وقت یعنی

بڑے کلینیکل ٹرائلز کے بغیر تقسیم کی گئی تو کورونا وائرس کی دوسری ویکسینز کے تجربات میں لوگوں

کو شامل کرنا مشکل ہو جائے گا۔