علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

کوڈ 19 :اوپن یونیورسٹی نے تعلیم تک رسائی کے لئے جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو اپنایا

اسلام آباد( ڈیلی مسلم ورلڈ ) کوڈ 19کے دوران علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجو د اپنے لاکھوں

طلبہ کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو اپنایا اور ا ورکشاپس آگاہی ایل ایم ایس

پورٹل کے ذریعے منعقد کئے ٗ یونیورسٹی نے اپنے ٹیوٹرنگ اور مانیٹرنگ کے نظام میں بھی جدید ٹیکنالوجی کو

اپنایا ٗ طلبہ کو کتب بھی آن لائن فراہم کئے گئے”اِن خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر

ضیاء القیوم نے ایشن ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹییز کے زیر انتظام منعقدہ بین الاقوامی ویبنار سے خطاب

کرتے ہوئے کیا تھا۔اِس ویبنار کا مقصد کوڈ وبا کے دوران تعلیم تک رسائی ٗ ایکویٹی اور تعلیمی سرگرمیوں میں

شمولیت کرکے اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے بارے میں مختلف ممالک بالخصوص ممبر ممالک کے اٹھائے گئے

اقدامات کا بغور جائزہ لینا اور ایشیاء میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات

سے استفادہ حاصل کرنا تھا۔