ادارہ برائے شماریات

کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جولائی کے دوران6.44 فیصد اضافہ ہو، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ) جولائی 2020ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں6.44 فیصد اضافہ

ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس ) کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ

جولائی 2020ء میں برآمدات کا حجم 26.169 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2019ء کے دوران کھیلوں

کے سامان کی برآمدات سے 24.585 ملین ڈالرز زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جولائی 2019ء کے مقابلہ

میں جولائی 2020ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں1.584 ملین ڈالر یعنی 6.44 فیصد اضافہ

ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق جولائی 2020ء کے دوران دستانوں کی برآمدات 0.61 فیصد اضافہ

سے 7.075 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 7.118 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں تاہم فٹ بالز کی برآمدات کی برآمدات میں

9.12 فیصد کمی واقع ہونے سے برآمدات کا حجم 13.797 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 12.539 ملین ڈالر تک کم

ہوگیا۔ پی بی ایس کے مطابق کھیلوں کے سامان کی دیگر برآمدات میں 75.38 فیصد اضافہ سے برآمدات کا حجم

3.713 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 6.512 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب جولائی 2020ء کے دوران پاکستان

کا تجارتی خسارہ جولائی 2020ء کے دوران 10.24 فیصد تک کم ہوگیا۔ جولائی 2019ء کے دوران ملک کا

تجارتی خسارہ1.827 ارب ڈالررہا تھا جبکہ جولائی2020ء میں پاکستان کا تجارتی خسارہ1.640 ارب ڈالر

تک کم ہوگیا ہے جس سے قومی خزانہ پر ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔