یونیورسٹی آف سرگودھا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم اے اردو کے نتائج کا اعلان کردیا

سرگودہا (ڈیلی مسلم ورلڈ) یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم اے اردو کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

جس میں ہونہار طالبہ سیدہ ثناء عامر نے ایم اے اردو پارٹ ٹو میں مجموعی طور پر 682 نمبر حاصل کرکے

کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،جبکہ اقراء گرلز کالج کی ہی طالبہ نبیلہ نرگس نے 666 نمبر حاصل کرکے

دوسری اور اُم فروا نے 653 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ ایم اے اردو پارٹ ون

کی طالبہ غلام فاطمہ نے 329 نمبر لیکر پہلی، ثناء نذیر نے 324 نمبر لیکر دوسری اور ماریہ عامر نے 321 نمبر

حاصل کرکے کالج میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اقراء گرلز کالج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد زاہد نے کہا ہے

کہ اقراء گرلز کالج اپنی ان روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی

کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہے گا۔