حافظہ فشفا ناموس

10سالہ حافظہ فشفا ناموس جس نے قرآنِ پاک 4 ماہ میں حفظ کیا

لاہور کی ننھی 10سالہ حافظہ فشفا ناموس رات 10 بجے سوتی اور ہر روز صبح 4 بجے اُٹھ کر تہجد کے بعد حفظ کا آغاز کرتی تھی۔ اس کی سب سے بڑی موٹیویشن اپنی بڑی بہن تھی، جس نے قرآنِ پاک 7 ماہ میں حفظ کیا تھا۔
فشفا نے خود سے وعدہ کیا کہ وہ اس سے بھی کم وقت میں یہ سعادت حاصل کرے گی، اور اللہ کے فضل سے صرف 4 ماہ میں قرآنِ پاک حفظ کر لیا۔
فشفا صرف حافظہ ہی نہیں بلکہ تہجد کی بھی پابند ہے۔ اس سے پہلے اس کے ایک بھائی اور ایک بہن بھی حافظِ قرآن بن چکے ہیں، جبکہ اب گھر کے چوتھے بچے کو بھی حفظِ قرآن کروانے کی تیاری جاری ہے۔
ان کی والدہ خود قرآنِ پاک پڑھاتی ہیں اور انہوں نے ایک مدرسہ بھی قائم کیا ہوا ہے۔ اسی دینی ماحول، محنت اور تربیت نے بچوں کی اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بچے ایک دوسرے سے بہت تعاون کرنے والے ہیں اور پانچ وقت کی نماز کے پابند بھی ہیں۔ قرآنِ پاک حفظ کرنے والی یہ ننھی بچی مستقبل میں جج بننے کا خواب رکھتی ہے۔