افراد جاں بحق

شیخوپورہ،تیز رفتار کار الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

شیخوپورہ(مسلم ورلڈ)شیخوپورہ میں موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب تیز رفتار ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرای ،کار سوار ایک ہی خاندان کے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب عمرہ سے واپسی پر کار سوار فیملی لاہور سے چنیوٹ جارہی تھی کے موٹر وے پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب گاڑی کا اچانک ٹائر پھٹ گیا تیزرفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجہ میں 12سالہ حنزلہ,ابوہریرہ,35سالہ زبیدہ بی بی اور 50سالہ محمد سجاد سمیت 4افراد موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3بچوں سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایف ڈبلیو او اور ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے 45سالہ عبد الجبار بھی دم توڑ گیا جبکہ تین زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت کے باعث لاہور جنرل ہسپتال ریفر کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں