پاکستان اور بھارت

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا

پوچیفسٹروم(مسلم ورلڈ) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کل منگل کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔ قومی انڈر 19 ٹیم بینونی سے پوچیفسٹروم پہنچ گئی ہے جہاں اس نے منگل کو شیڈول بڑے میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پریکٹس کی، پاکستانی ٹیم روحیل نذیر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارتی ٹیم کی کمان پریم گرگ سنبھالیں گے۔

گرین شرٹس نے کوارٹر فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر فائنل فور میں جگہ حاصل کی تھی، بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم کو کوارٹر فائنل میں 74 رنز سے ہرا کر میگا ایونٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیمی فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے سیمی فائنل میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے اور شائقین کرکٹ کا اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی گی۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 6 فروری کو بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 9 فروری کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں