آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ

”آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ“ کے ایک سال مکمل ہونے پر نمائش، ڈرامہ اور واک منعقد ہوگی

لاہور(مسلم ورلڈ) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمر ا اطہر علی خان نے کہا ہے کہ 27 فروری کا دن تاریخی حیثیت کا حامل ہے،اس دن ہماری پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں نے دو بھارتی طیارے گرائے،

الحمراء آج ”آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ“ کے ایک سال مکمل ہونے پر بھرپور تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے،

اس موقع پر نمائش،ڈرامہ اور واک کا انعقاد کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی افواج اپنی حدود کا تحفظ اور دفاع کرنا جانتی ہے، تمام پروگرامز کا مقصد پاک فوج کے بہادر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرناہے۔ نما ئش کا انعقاد 3:30 بجے،ڈرامہ 4:00بجے جبکہ واک کا انعقاد 4:30بجے ہوگا۔

ڈرامہ ”ہم سے نہ ٹکرانا“ میں دنیا کی عظیم ترین پاکستانی فوج کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو دیکھایا جائیگا۔ ”سرپرائز ڈے“کے موقع پر منعقد ہ نمائش میں آرٹسٹوں کے فن پارے آویزاں کئے جارہے ہیں۔”واک“ میں پاک فوج کے بہادر سپوت کے عزم کوسلام پیش کیا جائے گا۔