پاکستان سپرلیگ

پاکستان سپرلیگ میں جمعہ کودومیچ کھیلے جائینگے

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں (آج) جمعہ کو دو میچ کھیلے جائینگے ، پہلا میچ ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ دو تین بجے ملتان میں شروع ہوگا جس میں فیصل خان آفریدی اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، اسلم بڑیچ (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری) کے فرائض سر انجام دینگے ۔

شیڈول کے مطابق پشاورزلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ شام آٹھ بجے شروع ہوگا جس میں رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ماجد حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری) کے فرائض سرانجام دینگے ۔