لاہورقلندرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ

لاہورقلندرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020، میں آج آمنے سامنے

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پانچویں پاکستان سپر لیگ میں آج بدھ کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا جس لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں قذافی سٹیڈیم لاہور میں پنجہ آزما ہونگی۔ یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے جس میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

راولپنڈی میں بسنے والے کرکٹ کے مداح اور مقامی کھلاڑیوں کے اہلخانہ وفاقی دارالحکومت کا جڑواں شہر کہلانے والے راولپنڈی میں پی ایس ایل کے میچز پر بہت پر جش نظر آرہے ہیں۔

لیگ کا 17واں میچ (آج) بدھ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔

لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔لاہور قلندرز کی ٹیم لیگ میں تحال فتح کا مزہ چکھنے میں ناکام ہے ۔

لیگ میں شامل 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔#/s#