فیصل آباد میں بارش

فیصل آباد میں بارش نے و یسٹ مینجمنٹ کمپنی واسا کے دعوﺅ ں کی قلعی کھول دی

فیصل آباد (مسلم ورلڈ) فیصل آباد میں گز شتہ 36 گھنٹے سے ہو نے والی بارش نے و یسٹ مینجمنٹ کمپنی واسا کے دعوﺅ ں کی قلعی کھول دی متعدد سڑ کیں ندی نالوں کا منظر پیش کر نے لگی سیور سسٹم مکمل طور پر ہو نے سے بارش گٹروں کا پا نی لوگوں کے گھروں میں دا خل ہو گیا.

ٹیکسٹا ئل سٹی کچرا کنڈی کا منظر پیش کر نے لگا مختلف علاقوں سے تعفن اٹھنے لگا تفصیل کے مطا بق فیصل آباد اور گردواح میں گز شتہ 36گھنٹوں سے وقفے وقفے سے ہو نے والی بارش نے واسا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بڑے بڑے دعوﺅں کی قلعی کھول دی.

شہر کی معروف سڑکیں، ملت روڈ شیخوپورہ روڈ سول لا ئن اقبال سٹیڈئم نٹر والا روڈ سمندری روڈ سمیت دیگر سٹر کیں چوک زیر آب آگئے اور ندی نالوں کا منظر پیش کر نے لگے واسا کاسیور سسٹم وقفے وقفے سے ہو نے والی بارش کا پریشر برداشت نا کر سکا.

بارش کا پا نی سیور کے پا نی میں شا مل ہو کر لوگوں کے گھروں میں دا خل ہو گیا سیور سسٹم اگلنے سے جگہ جگہ کچرا کے ڈھیر لگ گنے سے پاکستان کا تیسرا بڑا شہر کچرا کنڈی کا منظر پیش کر نے لگا.

و یسٹ مینجمنٹ کمپنی بارش کی وجہ سے جگہ جگہ جمع ہو نے والے کچرے کے ڈھیر اٹھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی شہر مختلف علاقوں سے تعفن اٹھنے لگا لوگ بدبودار ما حول کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے جو ضلعی انتظا میہ کی کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔