اینڈی مرے

اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ ایونٹ کھیلیں گے

لندن (ڈیلی مسلم ورلڈ) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار، تین بار گرینڈ سلام اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے 31 اگست سے

شروع ہونے والے رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ ایونٹ ویسٹرن اینڈ سدرن

اوپن کھیلیں گے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ اینڈی مرے ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن کے لئے وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے

والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ سابق ومبلڈن اور یو ایس اوپن چیمپئن اینڈی مرے کو اس ایونٹ کیلئے امریکی کھلاڑیوں ٹومی پال،

ٹینی سینڈگرین اور فرانسس ٹائی فاؤ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، نیو یارک میں گرینڈ سلام یو ایس اوپن ایونٹ 31 اگست سے شروع ہوگا۔

ویسٹرن اور سدرن اوپن عام طور پر سنسناٹی میں کھیلا جاتا ہے لیکن کھلاڑیوں کے لئے کوویڈ 19 کے خطرے کو کم سے کم کرنے

کیلئے اسے نیو یارک منتقل کیا گیا تھا۔ایندی مرے نے 2008ء اور 2011ء میں سنسناٹی اوپن ٹائٹل جیتا تھا، انہوں نے ان ٹورنامنٹس

میں ڈینیئل میدویدوف، نوویک جوکووچ، گریگور دیمیتروف ، مارین کلک اور رافیل نڈال جیسے نامور کھلاڑیوں کو شکست دیکر

ٹائٹلز اپنے نام کئے تھے۔ اینڈی مرے کی رواں سال میں یہ پہلی اے ٹی پی ٹور میں شرکت ہوگی۔ 33 سالہ اینڈی مرے اب تک

دو بار ہپ آپریشن کروا چکے ہیں اور وہ گزشتہ سال ڈیوس کپ کے بعد سے باضابطہ ٹور میچ نہیں کھیلے ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹورنامنٹ 20 اگست سے نیویارک کے یو ایس ٹی اے بلی جیون

کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں شروع ہوگا۔