پاکستان اسٹیٹ آئل

پی ایس او یورو فائیو فیول فراہم کرنے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی

کراچی( ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان اسٹیٹ آئل عالمی معیا ر کا یورو فائیو فیول فراہم کرنے والی پہلی آئل

مارکیٹنگ کمپنی بن گئی ہے۔ ہائی اوکٹین 97 یورو فائیو کراچی میں مخصوص پی ایس اواسٹیشنز پر دستیاب ہے۔

یورو فائیو معیار کے فیول کا استعمال گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج کو کم کرتا ہے جوکہ ماحولیاتی آلودگی

کم کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے انجن کی کارگردگی کو بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔

پی ایس او کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کے ذریعے پاکستان آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے

تیزی کے ساتھ ایک پائیدار مستقبل کی جانب گامزن ہوگا۔