ٹم میکڈونلڈ

ٹم میکڈونلڈ انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

لندن (ڈیلی مسلم ورلڈ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر ٹم میکڈونلڈ کو قومی

خواتین کرکٹ ٹیم کا نیا سینئر اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے۔ 39 سالہ آسٹریلوی اور اور تسمانیہ کے فاسٹ باؤلر

نے رواں سال فروری اور مارچ میں ساتویں آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کے ساتھ کام

کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ویمن بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) میں پرتھ سکورچرز میں ہیڈ کوچ

لیزا کیٹلی کے ساتھ کام کیا ہے۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم فی الحال جنوبی افریقہ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز

کیلئے ڈربی میں کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ مقام میں موجود ہے۔ انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچ

لیزا کیٹلی نے کہا ہے کہ ٹم میکڈونلڈ ویمنز بگ بیش لیگ میں ان کے ساتھ زمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا

کہ میں ٹم میکڈونلڈ کو تھوڑے عرصہ سے جانتی ہوں اور میں جانتی ہوں کہ ٹم میکڈونلڈ انگلینڈ کی ویمنز

کرکٹ ٹیم میں بہتر لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاص طور پر فاسٹ باؤلرز کی خوب رہنمائی کر سکتے ہیں۔