کپاس

حالیہ بارشوں کے بعد کپاس کے نرخ میں نمایاں کمی، آبادگاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان

تلہار (ڈیلی مسلم ورلڈ) حالیہ بارشوں کے بعد کپاس کے نرخ میں نمایاں کمی، آبادگاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان،

تفصیلات کے مطابق ضلع بدین میں حالیہ تیز بارشوں کے بعد ضلع بدین کے اہم فصل کپاس کو نقصان پھنچا پے،

تلہار شہر میں 4 ہزار روپیہ فی من فروخت ہونے والی کپاس بیوپاری اس وقت 32 سؤ روپئے میں خرید رہے ہیں،

تلہار کے آبادگار سید مسرت احسن نقوی نے بتایا کہ کپاس کے نرخ میں 8 سؤ روپئے فی من کمی ہونے سے

آبادگار طبقے کو لاکھوں روپئے کا نقصان ہو رہا ہے، جبکہ بیوپاری 40 کلو پر دو کلو کی کٹوتی بھی کر رہے ہیں،

جس کی وجہ سے آبادگاروں کو مزید نقصان ہو رہا ہے، اس نے بتایا کہ حالیہ مہنگائی کی وجہ سے فی ایکڑ

کپاس کی پیداوار پر 60 ہزار روپئے سے بھی زیادہ کا خرچہ آتا ہے، دوسری جانب کپاس کے بیوپاریوں کا

کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے کاٹن فیکٹریاں بند ہیں، جس کی وجہ سے نرخ کم ہوگئے ہیں،

جیسے ہی بارشوں کا سلسلہ ختم ہوگا، کپاس کے نرخ میں اضافہ ہو جائیگا.