عالمی بینک

ٹڈی دل سے نمٹنے اور تدریسی سرگرمیوں کی بحالی، پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، عالمی بینک

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) عالمی بینک نے کہاہے کہ ٹڈی دل سے نمٹنے اورسکولوں وتعلیمی

اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کاسلسلہ جاری رہے گا۔یہ بات پاکستان

میں عالمی بینک کے نئے تعینات ہونے والے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ

جاری پیغامات میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 31 جولائی کوعالمی بینک کے انتظامی بورڈ نے پاکستان میں ٹڈی

دل سے نمٹنے اورکوویڈ19 کی وجہ سے بندتعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے دوپرگراموں

آسپائیر اورلیفس کیلئے انٹرنیشنل ڈولپمنٹ ایسوسی ایشن سے 400 ملین ڈالرکے رعایتی قرضوں کی منظوری

دیدی ہے۔اس اقدام سے پاکستان میں غذائی سلامتی کو محفوظ بنانے اوررکوویڈ19 کی وجہ سے بندتعلیمی

اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی میں مددلیگی۔انہوں نے کہاکہ دونوں پروگراموں کے مختصراورطویل

المیاداثرات مرتب ہوں گے۔ناجی بن حسائن نے کہاہے کہ ان کی اولین ترجیح یہ ہوگی کہ نہ صرف کوویڈ19

بحران کے صحت اوراقتصادی شعبہ پرفوری اثرات کوکم کرنے بلکہ سماجی اوراقتصادی اصلاحات کے

پروگرام میں پاکستان کوبھرپورمعاونت فراہم کی جائے تاکہ پاکستان سبک رفتاری سے

بحالی کے سفرکادوبارہ سے آغازکرسکے۔