ہزاروں روپے

جہلم:صحافی کو ہزاروں روپے سے بھرا ملنے والا پرس اصل مالک کے حوالے

جہلم (نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی کو ہزاروں روپے سے بھرا ملنے والا پرس اصل مالک کے حوالے ، عوامی سماجی صحافتی حلقوں کی طرف سے خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق جہلم کے سینئر صحافی و نجی ٹی وی چینل کے نمائندے نوید الر حمن بٹ کو گزشتہ روز جہلم کے نواحی علاقے کریم پورہ روڈ سے ایک پرس ملا جس میں ستر (70) ہزار روپے نقدی ،4اے ٹی ایم کارڈز اور دیگر دستاویزات تھیں

جس پر نوید الر حمن بٹ نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن مرزا عمران بیگ کے حوالے کیا جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے اصل مالک کو تلاش کر کے امانت اس کے حوالے کر دی ، جہلم کے صحافتی حلقوں نے کہا ہمیں نوید الر حمن بٹ پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ایماندار ی اور مثبت صحافت کو فروغ دیا اور آج ایمانداری کی ایک اور اعلیٰ مثال قائم کر دی ، جہلم کے عوامی سماجی مذہبی اور صحافتی حلقوں نے سینئر صحافی نوید الر حمن بٹ کو ایمانداری پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔