راجہ عدیل

تجارتی خسارہ کم کرنے اور معاشی استحکام کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ،راجہ عدیل

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ

عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ ایشیاء کی بڑی معاشی قوت

بننے ،تجارتی خسارہ کم کرنے اور ملک میں معاشی استحکام کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے بھر پور اقدامات کی

ضرورت ہے اس کیلئے دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو فعال کیا جائے اور ان کے ذریعے بیرون ملک

پاکستانی مصنوعات کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے اور سفارتخانوں میں موجود ٹریڈ آفیسرز کو اس سلسلہ میں

ٹارگٹ دیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطہ کرکے انہیں ملک میں سرمایہ کاری

کی طرف راغب کریں نیز ملکی مصنوعات کی نمائشوں سے بیرون ملک ملکی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

کریں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جس سے ملکی صنعتیں بھی

ترقی کریں گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے

تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ کوویڈ19نے برآمدی شعبے کی پریشانیوں

میں اضافہ کیا، برآمدات میں اضافہ ہی پاکستان کو معاشی استحکام اور جنوبی ایشیاء کی بڑی معیشت بننے کی

منزل تک لے جاسکتا ہے لہٰذا ان عوامل پر قابو پانا ضروری ہے جو برآمدی شعبہ کو متاثر کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے چند مصنوعات اور چند منڈیوں پر انحصار ترک کرنے کی پالیسی اپنانا

ہوگی پاکستانی مصنوعات کی دنیا بھر کی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک،

وسطی ایشیائی ریاستوں، مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں سے ملکی برآمدات

میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت کے فروغ،مخصوص مصنوعات اور اہداف پر

مبنی مارکیٹنگ کی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صنعتی

ترقی بھی ممکن ہوسکے۔