جشن آزادی

جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں خانہ بدوشوں کی جھونپڑیوں میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی

تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاواتھے تقریب میں خانہ بدوش بچوں میں قومی پرچم ،جھنڈیاں اور بیجز تقسیم کئے گئے ۔

ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا،ٹکٹ ہولڈر این اے82فرقان عزیز بٹ،ساجد سلفی ،بلال ریاض ودیگر کارکنوں کے ہمراہ 20پاﺅنڈ کاجشن آزادی کیک کاٹا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مظہر اقبال رندھاوا نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی خانہ بدوشوںکے ساتھ جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد خانہ بدوشوں کو جشن آزادی کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے کیونکہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی صورت میں آزادی کی نعمت کا ملنا قدرت کی طرف سے زبردست عطیہ ہے،

تاہم المیہ یہ ہے کہ پاکستان کی قیادت جن ہاتھوں میں رہی وہ ملک کی اور آزادی کی قدر دانی کا حق نہ نبھا سکے اور نہ ہی عوام میں اسکے مقصد وجود کے ساتھ وابستگی اور اخلاص رہا۔انہوںنے مزید کہاکہ نسل درنسل بغیر سازو سامان زندگی بسر کرنے پر مجبور خانہ بدوشوں کی حالت زار کی طرف توجہ دینا بھی حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے مگر افسوس 70سالوں میں ملک پر برسراقتدار حکمرانوں نے معاشرے کے پسے ہوئے اس طبقے سے سوتیلی ماںجیساسلوک کیا۔جماعت اسلامی برسراقتدار آکر عام آدمی کیساتھ ساتھ خانہ بدوشوںکی زندگی بدلنے کیلئے عملی اقدامات کرے گی۔