عبدالرحمان

ٹیم میں کم بیک کی صلاحیت ہے،ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) قومی ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کی شکست کو بھول کر

میدان میں اترا جائے، ٹیم میں کم بیک کرنے کی اصلاحیت ہے۔ایک انٹرویومیں ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ

دوسرے ٹیسٹ کیلئے شاہین آفریدی کو ڈراپ کر کے کسی اور کو موقع دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں

انرجی لیول ہائی ہو تو پھر نتیجہ مختلف آتا ہے۔عبدالرحمان نے ٹیم سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس کھلاڑی

نے فرسٹ کلاس نہیں کھیلا اسے ٹیسٹ میں موقع دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد عالم طویل عرصے

سے ڈومیسٹک میں پرفارم کر رہے ہیں۔عبدالرحمان نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں کو فوکس ہو کر کھیلنا ہو گا۔