کارپٹ ایسوسی ایشن

معاشرتی و معاشی لحاظ سے مضبوط پاکستان ہم سب کی پہچان ہے ‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں شہیدوں،

غازیوں اور مجاہدوں کی قربانیوں کی نتیجے میں معرض وجود میں آیا، بطور قوم پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور

کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد

اسلم طاہر ،چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف ، وائس چیئرمین شیخ عامر خالد، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک،

سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، اعجاز الرحمان، محمد اکبر ملک، میجر (ر)اخترنذیر نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے مشترکہ

بیان میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ملکی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،معاشرتی و معاشی لحاظ سے ایک مظبوط پاکستان

ہی خطے میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے اور یہی ہماری پہچان ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تحفظ کے لئے پاکستان کو باوقار اور

خودمختار بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر مثبت کردار ادا کرنا ہو گا تبھی ہم دنیا کے ترقی یافتہ اور مہذب ممالک کی فہرست میں

شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے لئے مضبوط معیشت نا گزیر ہے .

اس لئے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ۔