رمیز راجہ

فواد عالم کی ”کم بیک ناکامی“ رمیز راجہ کیلئے حیرت انگیز

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) انگلینڈ کیخلاف ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں فواد عالم کی ”کم بیک ناکامی“ رمیز راجہ کیلئے حیرت کا باعث

بن گئی جنہوں نے تسلیم کیا کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو اگرچہ مشکل حالات میں کھیلنے کا موقع ملا مگر جس انداز سے وہ اوٹ

ہوئے وہ ایک حیرت انگیز منظر تھا البتہ امید ہے کہ دوسری اننگز میں وہ زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے

کہ دس سال سے زائد عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر فواد عالم محض چار گیندیں کھیل سکے اور صفر پر ایل بی ڈبلیو

ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔رمیز راجہ کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ رنز اسکور کرنے والے فواد عالم کیلئے

سارا پاکستان دعائیں کر رہا تھا اور اگرچہ انہین کافی مشکل حالات میں چانس ملا لیکن اعتراف کرنا ہوگا کہ ان کی ناکامی کافی حیرت

انگیز تھی۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا صفر بھی ہیڈلائنز کی زینت بن گیا کیونکہ پاکستانی پرستار انہیں ایک

موقع دینے کا تقاضا کر رہے تھے جو ا?خرکارانہیں مل گیا لیکن بدقسمتی سے وہ اس کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور

یہ بات ثابت ہو گئی کہ کرکٹ کا کھیل مساوات کا حامی ہے۔سابق قومی کپتان نے توقع ظاہر کی کہ دوسری اننگز میں موقع ملنے

پر فواد عالم اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ بہتر کھیل پیش کریں گے

جس کی انہیں کیریئر کے اس موڑ پر بہت زیادہ ضرورت بھی ہے۔