ایل پی جی

عوام کو ایک اور جھٹکا‘ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ‘گھریلوسلنڈر60 ،کمرشل سلنڈر230 روپے مہنگا

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) تبدیلی سرکار نے عوام کو ایک اور جھٹکا دیدیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ،

گھریلوسلنڈر60 ،کمرشل سلنڈر230 روپے مہنگا ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایل پی جی ایسوسی ایشن نےکہاہےکہ

ایل پی جی کی قیمت میں5روپےفی کلواضافہ ہوگیاہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر60 جبکہ کمرشل سلنڈر 230 روپے

مہنگا ہو گیا ہے۔نئے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 105روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ تفتان بارڈر سے سپلائی

بند ہونے کے باعث ایل پی جی مہنگی ہوئی ہے۔