کرکٹ آسٹریلیا

کرکٹ آسٹریلیا ایم سی جی میں بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی میزبانی کے لئے پر امید

کینبرا (ڈیلی مسلم ورلڈ) کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری سی ای او نک ہاکلے نے زور دے کر کہا ہے کہ بورڈ میلبورن کرکٹ

گراؤنڈ میں بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی میزبانی کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ میلبورن نے کورونا وائرس کی

وبائی معاملات میں تیزی دیکھی ہے اور میلبورن میں اب کئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کا چوتھا سٹیج ہے۔ باکسنگ ڈے کے

حوالے سے ہاکلے نے کہا کہ یہ آسٹریلوی کھیلوں کے کیلنڈر کا ایک انتہائی اہم ایونٹ ہے۔ یقینی طور پر ہم اس ایونٹ کے کامیاب

انعقاد کے لئے پوری منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حالات اجازت دیتے ہیں ہم ایم سی جی میں ٹیسٹ کھیلنے

کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ابھی ساڑھے چار ماہ سے زیادہ عرصہ باقی ہے

اور اگر ہم ایم سی جی میں کراؤڈ کی اجازت لینے میں کامیاب ہوگئے تو ہم ایم سی جی میں کھیلیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کورونا

وائرِِس کی وبا کے باعث جو پابندیاں جاری ہیں اس حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ بہت

جلد وبائی بیماری کا اثر ختم ہو جائے گا اور ہم اور لوگ اس صورتحال سے نکل سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گرما کے سیزن

میں ہنگامی منصوبہ بندی پر غور کر رہے ہیں۔ جیسے جیسے حالات بدلتے ہیں ہم اپنی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور ہمارے

پاس بیک اپ کے انتظامات موجود ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہم کرکٹ کھیل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی متعدد سیریز

اور عالمی ٹورنامنٹس کووڈ۔19 وبائی مرض سے دوچار ہوچکے ہیں۔ بھارت میں کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) اور بورڈ آف کنٹرول فار

کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) دونوں نے مل کر آسٹریلیا/بھارت سیریز کو برقرار رکھنے کے لئے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی نہیں چاہتے کہ جب بھارتی کھلاڑی آسٹریلیا میں داخل ہوں تو وہ دو ہفتوں تک اپنے آپ کو

ہوٹل کے کمروں میں بند کر لیں۔ ہاکلے نے تسلیم کیا کہ سی اے بورڈ بھی اس دورے کے لئے کچھ سفری چھوٹ ڈھونڈنے کی

کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سفری پابندیوں کے حوالے سے بھی ابھی کچھ اور کام کرنا باقی ہے لیکن ہم اس

دورے کو انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اگلے دو ہفتوں میں اس پر کچھ اعلانات کریں گے

اور جیسے ہی ہم اس دورے کے قابل ہوئے تو اس کی تصدیق کر دیں گے۔