چیتن چوہان

سابق بھارتی کرکٹر چیتن چوہان 73 برس کی عمر میں کرونا وائرس کے باعث چل بسے

ممبئی (ڈیلی مسلم ورلڈ) سابق بھارتی کرکٹر چیتن چوہان 73 برس کی عمر میں چل بسے۔ بھارت کے سابق کرکٹر چیتن چوہان 73 برس کی

عمر میں چل بسے، وہ گزشتہ ماہ کوویڈ 19 کا شکار ہوئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیتن چوہان کورونا وائرس ٹیسٹ

مثبت آنے پر جولائی سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔چیتن چوہان نے 1973 سے 1981 تک لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر کے ساتھ

اوپننگ جوڑی کے طور پر شہرت حاصل کی۔انھوں نے 40 ٹیسٹ اور 7 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کی تھی جبکہ چوہان نے

ٹیسٹ کیریئر میں 31.57 کی اوسط سے 2 ہزار 84 رنز بنائے، انھوں نے ون ڈے میچز میں مجموعی طور پر 153 رنز ہی اسکور کر

سکے۔چیتن چوہان ریاست اتر پردیش کے وزیر بھی رہ چکے ہیں جبکہ وہ نئی دلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے

تھے۔ انھوں نے کرکٹ کے شعبے میں کئی خدمات بھی دیں۔