ڈپٹی کمشنر جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم راو پرویز اختر اور ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انور جپہ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کی تقریب منعقد

جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جہلم راو پرویز اختر اور ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انور جپہ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کی تقریب منعقد ۔ جس میں اے ڈی سی آر چوہدری محمد ارشد بھدر، اے ڈی سی جی سید نذارت علی، اے سی جہلم ذوالفقار احمد، اے سی سوہاوہ شرجیل شاہد، ایڈووکیٹ فرخت ضیا کمال، ڈی ایف او سدھیر احمد مغل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد معروف، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ضلعی افسران اور فرخت ضیا کمال اور دیگر سماجی کارکنان نے ڈپٹی کمشنر را¶ پرویز اختر اور ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انور جپہ کی جہلم میں بطور ڈی سی خدمات کو زبردست سراہا اور ان کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ۔ ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ انکے دور میں افسروں اور اہلکاروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا ۔ایڈووکیٹ فرخت ضیا کمال کی جانب سے منعقدہ تقریب میں افسران نے حکومتی اہداف بارے بات چیت کی اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کو بہتر طریقے سے مکمل کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔