سرفراز احمد

سرفراز کا بیٹے کو کرکٹ سے متعلق مفید مشورہ

لندن(ڈیلی مسلم ورلڈ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بیٹے کو رن لینے کیلئے اپنی طرح نہ

بھاگنے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے بیٹے عبداﷲ سرفراز کی کرکٹ

کھیلتے ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی شاٹ مارنے کا بھی کہا۔انہوں نے شان مسعود کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ شاٹ

مارو لیکن بیٹا ابا کی طرح نہ بھاگنا۔اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے شان مسعود نے لکھا کہ عبداﷲ اپنے انکل کی طرح

بھاگو ۔ساتھ ہی شان مسعود نے قہقہے لگانے والی ایموجی کا استعمال بھی کیا جس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ بات وہ ازراہِ

مذاق کررہے ہیں۔سرفراز نے مداح ک جانب سے شیئر کیا گیا ان کا اور عبداﷲ کا ایک فوٹو کولاج پر بھی اپنی

پسندیدگی کا اظہار کیا۔