ڈالر سستا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستاہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں کمی

کراچی (ڈیلی مسلم ورلڈ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستاہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ

میں ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر

بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید

184.40روپے سے کم ہو کر168.25روپے اور قیمت فروخت168.60روپے سے کم ہو کر168.45روپے ہو گئی

تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت

خرید 168روپے سے بڑھ کر168.20روپے اور قیمت فروخت168.50روپے سے بڑھ کر168.70روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید

197.30روپے سے کم ہو کر196.50روپے اور قیمت فروخت199.30روپے سے کم ہو کر198.50روپے پر

آ گئی جبکہ25پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218.75روپے سے بڑھ کر219روپے اور

قیمت فروخت220.75روپے سے بڑھ کر 221روپے پر جا پہنچی ۔