میزان بینک لمیٹڈ

میزان بینک نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا، بینک کے منافع میں 67فیصد اضافہ

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ) میزان بینک لمیٹڈ نے30جون2020ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کردیا ہے۔ میزان بینک کو30جون 2020ء کو ختم ہونے والی ششماہی میں 11.7ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع

حاصل ہوا جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں67فیصد زیادہ ہے۔ اس بات کا اعلان میزان بینک

کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس

نے کی۔جبکہ اس موقع پر بورڈ کے وائس چیئر مین فیصل اے ا ے اے النصر بھی موجود تھے۔ میزان بینک نے

ہر شعبے میں نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے30جون2020ء کو ختم ہونے والی ششماہی میں

شاندار نتائج کا اعلان کیا ہے۔ بینک کے مجموعی اثاثے 12فیصد اضافے کے ساتھ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک

کھرب روپے سے زائد ہوکر 1.26کھرب ہو چکے ہیں۔بورڈ نے 30جون 2020کو ختم ہونے والی ششماہی

کے لئے 10فیصدبونس شیئرز کی بھی منظوری دی ہے۔ فارن ایکسچینج آمدنی اور سرمائے میں اضافے کی

وجہ سے بینک کی غیر فنڈڈ آمدنی میں 13فیصد اضافہ ہوا۔ بینک کے انتظامی اور دیگر آپریٹنگ اخراجات

گزشتہ سال کے اسی عرصے کے11.7ارب روپے کے مقابلے میں 14.9ارب روپے رہے ۔ اخراجات میںا ضافے

کی بنیادی وجہ جون 2019سے 120نئی برانچزکا قیام تھا۔حکومتِ پاکستان کے اجارہ سکوک اور پاکستان انرجی

سکوک IIمیں سرمایہ کاری کی وجہ سے میزان بینک کی سرمایہ کاری 36فیصد اضافے کے ساتھ 306ارب

روپے ہوگئی ہے۔ 30جون 2020تک بینک 20.89فیصد کیپٹل ایڈوکیسی شرح کے ساتھ بہترین کیپٹلائزڈ ادارہ

ہے جوکہ کم سے کم ریگولیٹری ضرورت سے 11.50فیصد زیادہ ہے۔معاشی سرگرمیوں میں سست روی اور

قرضوں سے متعلق بینک کی محتاط پالیسی کی وجہ سے بینک کے فنانسنگ پورٹ فولیو میں گزشتہ سال کے

مقابلے میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے ۔ کورونا وائرس (COVID-19)کے پھیلائو کی وجہ سے معیشت کے

بعض شعبوں میں دبائو کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے کسی بھی ممکنہ غیر فعال فنانسنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے

ایک ارب روپے کی اضافی عمومی فراہمی کی منظوری دی ہے جس سے بینک کے غیر فعال فنانسنگ

کوریج کی شرح 129فیصد ہوگئی ہے جوکہ بینکنگ انڈسٹری میں سب سے زیادہ ہے جبکہ بینک کا غیر فعال

فنانسنگ انفیکشن تناسب.4 2فیصد سے بھی کم ہے جوکہ انڈسٹری کی سب سے کم شرح میں سے ایک ہے۔

بینک نے اس ششماہی میں ملک کے 19نئے شہروں میں38نئی برانچزکا آغاز کیا ہے جس کے بعد ملک کے

240شہروں میں میزان بینک کی 800سے زائد برانچز ہو چکی ہیں۔ میزان بینک پاکستان اور دنیا بھر میں

صارفین کو جامع ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے شرعی اصولوں کے مطابق بینکنگ خدمات فراہم کررہا ہے.

جن میں انٹرنیٹ بینکنگ،موبائل ایپ اور دوسرے متبادل ڈسٹری بیوشن چینلزشامل ہیں۔