نکاسی آب

تحصیل وزیرآبادمیں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بارشی پانی عوامی مقامات پر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

جامکے چٹھہ (نمائندہ خصوصی)گزشتہ کئی دنوں کی شدیدبارش سے علاقہ تحصیل وزیرآبادمیں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بارشی پانی مختلف عوامی مقامات اور مقامی قبرستانوں میں تالاب کی شکل اختیار کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کہیں دنوں کی شدید بارشوں کی وجہ سے علاقہ تحصیل وزیرآباد میں نکاسی آب نہ ہونے اور سیوریج سسٹم کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بارشی پانی مختلف عوامی مقامات پر تالاب کی شکل احتیار کیے ہوئے ہے جس میں خاص طور پر جامکے چٹھہ کی ریلوے پٹڑی بہت بڑے تالاب کی شکل احتیار کئے ہوئے ہے جبکہ منڈی جامکے چٹھہ کا مقامی قبرستان اور نواحی گاﺅں برج چیمہ اور کا قبرستان بہت بڑے تالاب کی شکل اختیار کر گئے

اس کے علاوہ شدید بارش نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے مقامی ریلوے گراونڈ،آرایچ سی گراونڈ،ہائی سکول گراونڈسمیت مختلف گلیاں ،بازار بارشی پانی کیوجہ سے تالاب کی شکل اختیار کئے ہوئے ہیں یوں علاقہ تحصیل وزیرآباد میں موجود سٹی وزیرآباد ،سٹی علی پور چٹھہ ،کلاسکے منڈی ،ورپال چٹھہ ،ساروکی چیمہ ،احمد نگر چٹھہ ،شہررسول نگر اور جامکے چٹھہ میں شدیدبارش سے لوگوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے تاہم حالیہ بارش کی وجہ سے کوئی جانی مالی نقصان نہ ہوا ہے ۔