موٹر سائیکل حادثہ

دینہ:پاک فوج کا جوان موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق،حادثہ کا شکار ہونیوالا نوجوان کی اگلے ماہ شادی تھی

دینہ( تحصیل رپورٹر) دینہ کے نواحی علاقہ کا رہائشی پاک فوج کا جوان موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق،حادثہ کا شکار ہونیوالا نوجوان چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جسکی اگلے ماہ شادی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کی حدود جھنگ چک کا رہائشی پاک آرمی کا جوان آصف ستار ولد عبدالستاراپنے گھر سے موٹر سائیکل پر اڈرانہ کی طرف آ رہا تھا کہ رکشے سے ٹکراتے ہوئے درخت سے جا ٹکرایا جس سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،

بتایا جاتا ہے کہ نوجوان کی اگلے ماہ شادی تھی اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا ،نوجوان کی موت پر خوشیوں بھرا گھر ماتم میں بدل گیا، نوجوان ملک کی محبت سے سرشار پاک فوج میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا ،نوجوان آصف کی وفات پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ،نوجوان کو نماز جنازہ کے بعد آبائی گاﺅں میں سپرد خاک کر دیا گیا