کنگن پور

کنگن پور:کلین اینڈ گرین گہلن، تھینک ٹینک کے ممبران کی دوسری میٹنگ منعقد ہوئی.

کنگن پور (نمائندہ خصوصی)کلین اینڈ گرین گہلن، تھینک ٹینک کے ممبران کی دوسری میٹنگ حاجی اقبال جاوید چودھری کی رہائش گاہ طارق گارڈنز لاہور میں منعقد ہوئی جس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے بھر پور شرکت کی( تفصیل کے مطابق)چیئرمین کلین اینڈ گرین حاجی اقبال جاوید چودھری نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندے پانی والے جوہڑ میں مٹی بھرائی کا کام برق رفتار سے جاری ہے

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر اور سی ای او میونسپل کمیٹی الہ آبادسہیل گوندل کا گاو¿ں کی ڈویلپمنٹ میں خصوصی توجہ کا شکریہ ادا کیا قصبہ گہلن ہٹھاڑ کے گندے پانی والے جوہڑ کو چلڈرن پارک بنانے کے لئے کمیٹی ممبران کو رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تمام ممبران نے کام کوجلد ی مکمل کرنے کی خواہش کا اظہا ر کیا اور ہر قسم کے مالی تعاون کا بھی وعدہ کیا اور قصبہ گہلن ہٹھاڑ کو کلین گرین بنانے کے لئے اپنی خدمات پیش کیں

اس موقع پرچیئرمین کلین اینڈ گرین گہلن حاجی اقبال جاوید چودھری نے حاجی قاسم سابق ایس ایچ او،چودھری محمد سرور سابق ایس ایچ او،کرنل(ر) چودھری شوکت علی ،چودھری مبارک علی سرور،چودھری محمد اشرف سندھی،خالد ہاشمی ،شیخ محمد اسلم ،چودھری بابر،ڈاکٹر عبدالرزاق عابد،چودھری طارق بٹ،میاں عبدالرشید،چودھری نعیم سرور پٹواری،چودھری سجاد ایوب و دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا میٹنگ کے اختتام پردعا مانگی گئی اور ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا ۔