فری طبی کیمپ

حجرہ شاہ مقیم میں دی ہیومین ویلفئیر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام فری طبی کیمپ کا انعقاد

حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی ) حجرہ شاہ مقیم میں دی ہیومین ویلفئیر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام فری طبی کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں مریضوں کی فری سکریننگ اور طبی سہولیات بہم پہنچائی گئیں

تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں ڈیرہ سید آصف علی شاہ گیلانی پر پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت دی ہیومین ویلفیر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مستند سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کی سکریننگ کی اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں سیدہ علینہ شیرازی کا کہنا تھا کہ کیمپ میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے علاوہ آنکھوں کے مریضوں کا بھی چیک اپ کیا گیا

ڈاکٹر شہزاد ڈولہ اور ڈاکٹر سہیل اکرم کی زیر نگرانی پندرہ سے زائد مستند ڈاکٹروں کی ٹیم ڈاکٹر طاہر مقصود عارف کھیڑا ،محمد تقی، ایمان فاطمہ، یسری لیاقت، فروہ باجوہ، نورالعین اور ارزہ فاطمہ سمیت دیگر نے فرائض انجام دے رہے ہیں کیمپ لگانے کا مقصد دور افتادہ علاقوں میں غریب اور نادار مریضوں کو انکی گھر کی دہلیز پر طبی امداد بہم پہنچانا ہے خدمت کے جذبہ سے سرشار تمام ٹیم مستقبل میں بھی اپنا کام جاری رکھے گی

اس موقع پر علاقہ بھر کی اہم شخصیات ضلعی صدر کسان بورڈ چوہدری محمد عرفان بھنڈاری و دیگر نے دی ہیومین ویلفیر فاونڈیشن کی اس کاوش کو بے حد سراہا ہے اور مفت سروسز فراہم کرنے والے تمام ڈاکٹروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے