کیریبیئن پریمیئر لیگ

آٹھویں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ٹرینیڈاڈ (ڈیلی مسلم ورلڈ) آٹھویں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں پیر کو ایک دن آرام کے بعد آج مزید دو میچ

کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور دفاعی چیمپئن بارباڈوس ٹریڈینٹس کی ٹیمیں

آمنے سامنے ہوں گی۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی قیادت رایاد ایمرٹ کریں گے جبکہ بارباڈوس ٹریڈینٹس

کی ٹیم جیسن ہولڈر کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دوسرے میچ میں جمیکا تلاواز کا مقابلہ گیانا ایمیزون

واریئرز سے ہوگا۔ جمیکا تلاواز کی کپتانی رومین پاؤل کرینگے جبکہ گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیم کی قیادت

کرس گرین کرینگے ۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں شروع ہوچکا ہے جس میں دنیائے

کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ کے تمام میچز

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں فائنل سمیت 33 میچز کھیلے جائیں گے۔