ادارہ برائے شماریات

ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 14.4فیصد اضافہ ریکارڈ،جولائی میں برآمدات 1.272 ارب ڈالر، ادارہ شماریات

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ) جولائی 2020 کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 14.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

ادارہ برائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز پر جولائی 2020 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات

1.272 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جولائی 2019میں ٹیکسٹائل کی برآمدات سے 1.112 ارب ڈالر زرمبادلہ

کمایاگیا تھا۔جنوبی امریکہ اور یورپ کے ممالک میں کووڈ 19 لاک ڈاون میں آسانی کے بعد برآمدات میں اضافہ

ہوا ہے کیونکہ یہ ممالک پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہیں ۔

پی بی ایس کے مطابق جولائی 2020کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 18.04 فیصد جبکہ

نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 20.42 فیصد اور بیڈ ویئرز کی برآمدات میں 25.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اسی طرح تولیہ کی برآمدات میں بھی 21.40 فیصد اور سوتی کپڑے کی برآمدات میں 1.15 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔