سفاک باپ

بورے والا:سفاک باپ نے 5 ماہ پھول جیسے بیٹے کو گندے پانی کے جوہڑ میں پھینک کر اسکی جان لے لی

بورے والا(نمائندہ خصوصی)بیوی سے جھگڑے کا غصہ،سفاک باپ نے 5 ماہ پھول جیسے بیٹے کو گندے پانی کے جوہڑ میں پھینک کر اسکی جان لے لی،پولیس کے پوچھ کچھ کرنے پر ملزم نے اعتراف جرم کر لیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی،

تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 102 (ای بی) کے رہائشی صفدر نامی شخص کا اپنی بیوی سے جھگڑا رہتا تھا گذشتہ شب دونوں میاں بیوی کے مابین پھر جھگڑا ہوا تو رات گئے خاوند نے بیوی کے ساتھ سوئے اپنے 5 ماہ کے معصوم بچے کو اٹھا کر گاوں میں گندے پانی کے جوہڑ میں پھینک کر اسکے اغواءکا ڈرامہ رچا دیا ماں کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ آ گئے تو صفدر انکے ساتھ ملکر بچے کو تلاش کرتا رہا جبکہ اسکی بیوی نے پولیس کو اطلاع کر دی اور اپنے خاوند پر الزام عائد کیا کہ بچے کو اس نے کہیں غائب کر دیا ہے

پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسکے خاوند سے ابتدائی تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا اور اسکی نشاندہی پر پولیس نے معصوم بچے کی نعش گندے پانی کے جوہڑ سے برآمد کر لی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسکی بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔