خادم حسین

تجارتی خسارہ میں187ملین ڈالرکی کمی خوش آئند ہے،خادم حسین

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے

جولائی2020کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارہ میں 187ملین ڈالرکی کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ

جولائی2019کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 1.827ارب ڈالر رہا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ

میں رواں مالی سال کے آغاز پر جولائی 2020کے دوران تجارتی خسارہ میں 187ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی

گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری درآمدات میں کمی ، برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ میں کمی

سے زرمبادلہ میں بچت اور قومی خزانہ پر ادائیگوں کے دباؤ میں کمی ہوئی ہے۔ خادم حسین نے کہا کہ کرونا

وائرس نے دنیا بھر کی معیشتوں کو شدید متاثر کیا ہے لیکن پاکستان کی ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایکسپورٹ میں

اضافہ دیکھا گیا ہے، ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں تاکہ برآمدات میں اضافہ سے

حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے حکومت کو بیرونی قرضوں سے نجات مل سکے۔