سٹیٹ بینک

آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 13.34 فیصد کمی، سٹیٹ بینک

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 13.34 فیصد کی

کمی جبکہ آسٹریلیا سے درآمدات میں 32.58 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس

حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء میں آسٹریلیاکو پاکستانی برآمدات کاحجم

205 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں کم ہے، مالی سال 2018-19ء آسڑیلیاکو

پاکستانی برآمدات کاحجم 232.34 ملین ڈالررہاتھا۔ جون 2020 میں آسٹریلیا کو20.67 ملین ڈالر کی برآمدات

کی گئی، گزشتہ سال جون میں آسٹریلیاکو پاکستانی برآمدات کا حجم 16.20 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں آسڑیلیا سے درآمدات میں 32.58 فیصد اضافہ

ریکارڈکیاگیا ہے، اعدادوشمارکے مطابق سال 2019-20ء میں آسٹریلیا سے درآمدات کا حجم 222.67 ملین

ڈالررہا، مالی سال 2018-19ء میں آسٹریلیا سے درآمدات کا حجم 175.16 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔

جون 2020ء میں آسٹریلیا سے درآمدات کا حجم 10.62 ملین ڈالررہا۔

گزشتہ سال جون میں آسٹریلیا سے 6.01 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔