پاکستان کرکٹ بورڈ

کرکٹ بورڈ نے مجوزہ ڈومیسٹک سیزن کیلئے معاہدوں کا ڈرافٹ مزید سخت بنانے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجوزہ ڈومیسٹک سیزن کیلئے معاہدوں کا ڈرافٹ مزید سخت بنانے

کا فیصلہ کرلیا ،کوئی بھی کھلاڑی او رآفیشل بغیر معاہدے پر دستخط کے کسی ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ سال بعض کرکٹرز نے معاہدے پر دستخط کئے بغیر ایونٹ میں شرکت کی تھی

تاہم بورڈ نے اس بار مجوزہ معاہدے کی شقو ں کے تحت تمام کرکٹرز کو کوڈ آف ایتھکس کا پابند کرنے کا فیصلہ

کیا ہے ۔مختلف محکموں سے وابستہ کرکٹرز اور میچ آفیشلز کے لیے الگ الگ کنٹریکٹ ہوگا ۔کنٹریکٹ سائن

کرنے کے بعد کوئی او رکنٹریکٹ قبول کرنے سے پہلے بورڈ سے این او سی لینا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔