انگلینڈ اور پاکستان

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

ساؤتھمپٹن(ڈیلی مسلم ورلڈ) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تیسرا اور آخری

ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، انگلینڈ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کرلی،

میچ کے پانچویں اور آخری روز کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار رہا اور میچ کے

لئے 42 اوورز مقرر کیے گئے جن میں سے 27.1 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز

میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالئے تھے، بابر اعظم 63 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کے زیک

کرولی کو میچ اور جوز بٹلر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے اپنے ٹیسٹ

کیریئر کی 600 وکٹیں مکمل کرلیں۔ منگل کو ساؤتھمپٹن کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے پانچویں

روز کا کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تو چھٹے اوور میں انگلش فاسٹ باؤلر

جیمز اینڈرسن نے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 600 وکٹیں مکمل کرلیں۔

اظہر علی انفرادی 31 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس موقع پر

پاکستان کو تین وکٹوں کے نقصان پر 112 سے زائد سکور تھا کہ پانچویں روز بھی میچ خراب موسم کے باعث

متاثر رہا۔ اسد شفیق پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 21 رنز بناکر جو روٹ کی گیند پر

آؤٹ ہوئے۔ پاکستان ٹیم نے پانچویں اور آخری روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم

63 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے اور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ

کی طرف سے جیمز اینڈرسن نے دو، سٹورٹ براڈ اور جو روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ

نے تین میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔ انگلینڈ کے زیک کرولی میچ اور

جوز بٹلر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔