اسٹیٹ لائف انشورنس

ساہیوال: چند سال قبل فوت ہونے والے شا ہد جا وید نامی شخص کی بیوہ رقیہ بی بی اسٹیٹ لائف انشورنس نے چیک دے دیا

فورٹ عباس (نمائندہ خصوصی)اسٹیٹ لائف انشورنس ساہیوال نے 10لاکھ کا چیک رقیہ بی بی بیوہ شاہد جاوید کو دیا اسٹیٹ لائف کے زونل ہیڈ چوہدری محمد اشرف نے یہ چیک رقیہ بی بی کے حوالے کیا

تفصیلات کے مطابق چند سال قبل شا ہد جا وید نامی شخص نے پانچ لاکھ روپے کی ایک پالیسی منیجر اسٹیٹ لائف عبدالحفیظ ضیاءسے خریدکی تھی جس کی چند اقساط جمع تھی کہ پالیسی ہولڈر شاہد جاوید لاہور میں ایک حادثے میں وفات پا گیا ان کی وارث بیوہ رقیہ بی بی کو اسٹیٹ لائف نے

گزشتہ روز دس لاکھ مالیت کا چیک دیا یہ چیک زونل ہیڈساہیوال چوہدری محمد اشرف نے بیوہ روقیہ بی بی کواپنے ہاتھوں سے دیا اس موقع پر سیکٹرہیڈ اسٹیٹ لائف انشورنس معراج دین قادری منیجر اسٹیٹ لائف عبدالحفیظ ضیاءبھی موجود تھے چیک وصول کرکے بیوہ رقیہ بی بی نے زونل ہیڈ کا شکریا ادا کیا اور کہا کہ میرے خاوند کی وفات کے بعدبات فاقوں تک پہنچ گئی تھی گھر کی چیزیں فروخت کر کے مکان کا کرایہ ادا کرتی تھی میرے خاوند کی اس پالیسی نے میری مشکل آسان کردی ہے میں ان پیسوں سے کوئی کاروبار کر کے اپنا گھر چلاسکتی ہوں

واضح رہے کہ اسٹیٹ لائف کی طرف سے باقی چودہ سال بیوہ کوماہانہ وظیفہ آٹھ ہزار روپے ادا کیا جا ئے گا جس میں ہر سال ساڑے سات پرسنٹ اضافہ ہوگا۔