شاہ نواز رانجھا

سرگودھامسلم لیگ(ن)کے ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا سے یوتھ ونگ خوشاب کے وفد کی ملاقات

سرگودھا(نما ئند ہ خصو صی)مسلم لیگ(ن)کے ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا سے یوتھ ونگ خوشاب کے وفد کی ملاقات ۔ وفد میں ضلعی صدر یوتھ ونگ خوشاب شجاع الرحمن ٹیپو ، مرزا طلعت ، شیخ نسیم و دیگر راہنما شامل تھے جبکہ اس موقع پر ڈویژنل راہنما رائے حامد رضا بھٹی ، جاوید اقبا کشمیری ، طارق محمود قاسمی و دیگر بھی موجود تھے

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ یوتھ ونگ مسلم لیگ(ن)کا ہر اول دستہ ہے اور یوتھ ونگ نوجوانوں نے ہمیشہ پارٹی کے فرنٹ لائن پرآکر کام کیا ہے پارٹی قیادت کو یوتھ ونگ کے نوجوانوں پر فخر ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خوشاب میں یوتھ ونگ کو منظم اور فعال کرنے پرضلعی صدر یوتھ ونگ شجاع الرحمن ٹیپو ، مرزا طلعت و دیگر خراج تحسین کے مستحق ہیں پارٹی ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ اس موقع پریوتھ ونگ کے عہدیداران نے ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا کی قیادت میں ضلع بھر میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔