احساس سنٹر

احساس سنٹر گرلز کالج حجرہ میں امدادی رقوم 12 ہزار کی بجائے 6 ہزار روپے دیے جا نے لگے

راجووال (نمائندہ خصوصی )احساس سنٹر گرلز کالج حجرہ میں امدادی رقوم 12 ہزار کی بجائے 6 ہزار روپے دیے جا نے لگے نازیہ بی بی اور سمیرا بی بی آ باد ی شیلر والی کو 6 ہزار روپے دے کر سنٹر سے نکال دیا ہماری رقوم پوری کی جا ئے اور سنٹر پر تعینات عملہ کے خلاف کاروائی کی جائے متاثرین کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق آ بادی شیلر والی کی رہائشی دو خواتین نازیہ بی بی زوجہ محمد اعظم اور سمیرا بی بی زوجہ اللہ دتہ نے بتا یا کہ ہم 12 ہزار کی امدادی رقم لینے گئے گر لز کالج احساس سنٹر حجرہ پہنچیں تو وہاں تعینات عملہ جن میں افضال نامی شخص اور نا معلوم خاتون موجود تھی انہوں نے ہم سے انگوٹھے لگوا لیے اور 12 ہزار روپے کی بجائے 6,6 روپے تھما دیے ہمارے مطالبہ پر

انہوں نے ہمیں دھکے دے کر سنٹر سے باہر نکال دیا ہمارا میسج 12 ہزار کا آ یا تھا پھر بھی عملہ نے ہمیں 6 ہزار دیے اور کہا کہ اب حکومت نے 12 ہزار کی بجائے 6 ہزار کر دیے ہیں ہمارے علاوہ بھی کئی خواتین کو 6 ہزار اور 8 ہزار دیے گئے ہیں ہمیں ہماری پوری رقوم دی جا ئے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جا ئے