کرس ووکس

امید ہے بین الاقوامی ٹیسٹ ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری رہیگا،کرس ووکس

لندن( ڈیلی مسلم ورلڈ ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر کرس ووکس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز

کے دوران اسٹیڈیم میں موجود مداحوں کے شور میں کرکٹ کھیلنے کا بہت مزا آتا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین

ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے انگلینڈ کے آل رانڈر کرس ووکس سے بائیو

سیکیور ماحول، سیریز کے دوران کرکٹ کے معیار اور پاکستان میں بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر

گفتگو کی ہے۔جب شان مسعود نے کرس ووکس کو پاکستان میں بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی اور

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے اب تک کھیلے گئے تمام میچوں کے پاکستان میں انعقاد سے متعلق

بتایا تو انگلش آلرانڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور انہوں نے پاکستان میں بسنے والے

کرکٹ کے پرجوش مداحوں سے متعلق بہت سی کہانیاں سنی ہوئی ہیں۔وہ پرامید ہیں کہ بین الاقوامی ٹیسٹ

ٹیموں کی پاکستان آمد کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہیگا۔