معین علی

پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے، معین علی

مانچسٹر ( ڈیلی مسلم ورلڈ ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ گرین شرٹس

کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے، پاکستان ٹیم

کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز سے

قبل بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے، مہمان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے باوجود ٹی ٹوئنٹی

سیریزکو آسان نہیں لیں گے،ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی

بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچ

میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ معین علی نے کہا کہ

وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے

بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست دے کر سیریز

کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے

ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔