چوری کے الزام

ماموں کانجن:چوری کے الزام میں آٹھ افراد نے نوجوان کو اغوا کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ماموں کانجن(نمائندہ خصوصی) چوری کے الزام میں آٹھ افراد نے نوجوان کو اغوا کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا مضروب سہیل کے بھائی محمد اشفاق نے ایف آئی آر درج کرائی کہ

گزشتہ روز ملزمان شاہد ظفر پسران نذیر احمد اقوام آرائیں اللہ دتہ ولد فقیر قوم رحمانی ساکنان 509گ ب آصف ساکنان بورے والاہمراہ چار کس نامعلوم آتشین اسلحہ سے مسلح ہو کرانکے گھرگھس آئے جہاں سے اسلحہ کے زور پر اسکے سہیل احمد کو اغوا کرلیا اور اسے گاڑی میں ڈال میں کر نامعلوم مقام پر لے گئے جہا ں ملزمان نے اسے برہنہ کرکے ہنڑوں چھریوں اور پولیس والے چھتر سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے اس دوران اس سے زبردستی گن پوائنٹ پر خالی اشٹام پیپر پر انگوٹھے لگواتے رہے اسکا شناختی کارڈ او ر موبائل فون بھی چھین لیا اور تشدد کی ویڈیو بھی بنائی معلوم ہوا ہے کہ تشدد سے سہیل کا ایک بازو بھی ٹوٹا نکلا