ممبران اسمبلی

گوجرانوالہ، مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے82 کے ممبران اسمبلی کا سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ کی رہائش گاہ پر اجلاس

گوجرانوالہ(نمانئدہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے82 کے ممبران اسمبلی کا سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ کی رہائش گاہ پر اجلاس‘ حلقہ کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی کےلئے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم‘ ایم پی ایز حاجی نواز چوہان‘ عمران خالد بٹ اور توفیق بٹ شامل تھے۔

اس موقع پر سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ نے کہا کہ تمام تر حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) اس وقت بھی ناقابل تسخیرہے‘ گوجرانوالہ میں پارٹی کی تنظیم سازی ودیگر فیصلے پارٹی کے سینئررہنماﺅں اور اراکین اسمبلی کی مشاورت سے کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی گوجرانوالہ میں کلین سویپ کیا تھا اور انشاءاللہ آئندہ بھی مخالفین کوعبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔ اراکین اسمبلی نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی اور سربلندی کےلئے ہم سب ایک ہیں ‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اورکارکنان کے حوصلے بلند ہیں اور مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے کارکنان کو نظر اندازنہیں کیا جائے گا‘ تنظیم سازی کے عمل میں مخلصکارکنان کو آگے لائیں گے۔